جامع مسجد دربار بہاء الدین زکریا میں23 فروری کو مقابلہ قرأت و حفظ قرآن منعقد ہوگا

جامع مسجد دربار بہاء الدین زکریا میں23 فروری کو مقابلہ قرأت و حفظ قرآن منعقد ...

  

ملتان(سٹی رپورٹر) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان ہر سال کی طرح اس سال بھی 26رمضان المبارک تا29رمضان المبارک فیصل مسجد اسلام آباد میں قومی محفل شبینہ کا انعقاد کررہی ہے جس میں صوبہ پنجاب سے مختص کوٹہ کے مطابق قرأ حضرات/حفاظ کرام کے ایک پینل کا انتخاب کیا جائے گا۔اس سلسلے میں محکمہ اوقاف پنجاب ملتان کے زیر اہتمام ضلع ملتان میں جامع مسجد دربار حضرت بہاء الدین زکریاؒ ملتان میں 23فروری2017بروز جمعرات صبح 9بجے مقابلہ قرأت و حفظ قرآن منعقد کیا جارہا ہے۔اس سلسلہ میں پینل کے انتخاب میں حصہ لینے کے لئے قرأ اور حفاظ کرام زونل خطیب اوقاف ملتان سے رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ کامیاب ہونے والے قرأ اور حفاظ کرام 26تا29رمضان المبارک کو فیصل مسجد اسلام آباد میں قومی محفل شبینہ میں شرکت کریں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -