ڈپٹی کمشنر ملتان کا جلسہ کی اجازت دینے سے انکار،پیپلزپارٹی کی تیاریاں شروع

ڈپٹی کمشنر ملتان کا جلسہ کی اجازت دینے سے انکار،پیپلزپارٹی کی تیاریاں شروع

  

ملتان(خبرنگار،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ نے ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر کے باعث پیپلز پارٹی کو ملتان میں جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے اور پیپلز پارٹی کے (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

عہدے داروں کو تحریری جواب ارسال کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی کیجانب سے ڈپٹی کمشنر ملتان کو قاسم باغ اسٹیڈیم میں 10مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت مانگی تھی جس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرنا تھا چند روز قبل سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے جلسے کے حوالے سے اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا تھا۔ لیکن ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر کے باعث ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ نے جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی ملتان کے زیر اہتمام 10مارچ کو ہونے والے جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اس سلسلے میں ملتان شہر میں موجود مختلف پینا فلیکس بنانے والے اداروں کے پاس پاکستان پیپلز پارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو زرداری کو خوش آمدید کہنے کے لئے بینرز ، پینا فلیکس اور بڑے بڑے ہولڈنگ بورڈ کی تیاریوں کے آرڈر ز بھی دےئے جا چکے کی جس کی تیاریا ں شروع ہو گئی ہیں جبکہ دوسری طرف اطلاعات وصول ہو رہی ہیں کہ ملک میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی کا جلسہ ملتوی کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -