سی ٹی ڈی ‘ حساس اداروں‘ پولیس کا ملتان میں مشترکہ سرچ آپریشن‘ 7 افراد گرفتار

سی ٹی ڈی ‘ حساس اداروں‘ پولیس کا ملتان میں مشترکہ سرچ آپریشن‘ 7 افراد گرفتار

  

ملتان (کرائم رپورٹر ) سٹی پولیس آفسیر احسن یونس کی زیر نگرانی سی ٹی ڈی حساس اداروں اور پولیس کا ملتان کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن سات مشتبہ افراد گرفتار ناجائز اسلحہ بر (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

آمد بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر کے پیش نظر ملتان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملتان کے متعدد مقامات پر سرچ آپریشن کیا اس دوران 600 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی جبکہ 750 زائد گھروں کی تلاشی لی گئی اس دوران 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ بر آمد کر لیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سرچ آپریشن جلیل آباد ، مظفر آباد، ممتاز آباد، ریلوے اسٹیشن ریلوے کالونی ، گلشن فیض کالونی ، مخدوم رشید اور قاسم بیلہ کے علاقہ میں کیا گیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -