15فروری 2017ء تک 1کروڑ 6لاکھ 85ہزار سے زائد گانٹھوں کی جننگ فیکٹریوں میں آمد، اعداد و شمار جاری

15فروری 2017ء تک 1کروڑ 6لاکھ 85ہزار سے زائد گانٹھوں کی جننگ فیکٹریوں میں آمد، ...

  

ملتان(جنرل رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق 15 فروری2017 تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں1 کروڑ6لاکھ 85ہزار254گانٹھ کپاس آئی ۔15 فروری 2016تک 96 لاکھ 87ہزار118گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی ۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں9لاکھ 98ہزار136گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں زیادہ آئی ہے ۔ اضافہ کی شرح 10.30فیصد رہی ۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں68لاکھ 99 ہزار 312 گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی 59 لاکھ27ہزار372گانٹھ کپاس سے9لاکھ 71ہزار940گانٹھ زیادہ ہے ۔ پنجاب میں اضافہ کی شرح 16.40فیصد رہی ۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 37لاکھ 85ہزار942گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی 37 لاکھ59 ہزار 746 گانٹھ کپاس سے 26ہزار196گانٹھ زیادہ ہے ۔ سندھ میں اضافہ کی شرح 0.70فیصد رہی ۔15 فروری2017تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 1 کروڑ6 لاکھ66ہزار163گانٹھ روئی تیار کی گئی ۔ ملک میں 44جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں ۔ ایکسپورٹرز نے رواں سیزن میں2لاکھ2ہزار356گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 97لاکھ21ہزار932گانٹھ روئی خرید کی ہے ۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2016-17میں خریداری نہیں کی ہے ۔ صوبہ پنجاب میں36جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اور 68لاکھ82ہزار 341گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔ضلع ملتان میں 15 فروری2017 تک 2 لاکھ94 ہزار482گانٹھ کپاس، ضلع لودھراں میں 1 لاکھ 91ہزار772گانٹھ کپاس، ضلع خانیوال میں5لاکھ 79ہزار 738گانٹھ کپاس ، ضلع مظفر گڑھ میں 3لاکھ26 ہزار680گانٹھ کپاس ، ضلع ڈیرہ غازی خان میں3لاکھ36ہزار832 گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 3لاکھ33ہزار 312گانٹھ کپاس،ضلع لیہ میں 2لاکھ69ہزار 241گانٹھ کپاس ،ضلع وہاڑی میں3لاکھ82ہزار727گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 2 لاکھ 11ہزار571گانٹھ کپاس، ضلع میانوالی میں2 لاکھ 64 ہزار342گانٹھ کپاس،ضلع رحیم یار خان میں11لاکھ44ہز ار954گانٹھ کپاس،ضلع بہاولپور میں 9لاکھ81ہزار352گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 12 لاکھ21ہزار615گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے ۔ ضلع سانگھڑ میں12لاکھ 30ہزار041گانٹھ کپاس ، ضلع میر پور خاص میں 2لاکھ 70 ہزار524گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں 3 لاکھ27ہزار157 گانٹھ کپاس ،ضلع نو شہرو فیروز میں 3 لاکھ36 ہزار411 گانٹھ کپاس، ضلع گھوٹکی میں 3لاکھ 1 ہزار 574 گانٹھ کپاس، ضلع سکھر میں 5 لاکھ43ہز ار 442گانٹھ کپاس،ضلع جامشورومیں 1 لاکھ12 ہزار036 گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 2 لاکھ27 ہزار486گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ غیر فروخت شدہ سٹاک7لاکھ60ہزار966گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -