ٹریفک حادثات میں 2خواتین سمیت 4افراد جاں بحق، نوجوان کی مسجد سے لاش برآمد

ٹریفک حادثات میں 2خواتین سمیت 4افراد جاں بحق، نوجوان کی مسجد سے لاش برآمد

  

ملتان،وہاڑی،دائرہ دین پناہ،کہروڑ پکا،بھٹہ پور،لنگر سرائے،خان پور بگار شیر(کرائم رپورٹر، نمائندگان)ٹریفک کے مختلف حادثات میں2خواتین سمیت4افراد جاں بحق،5شدید زخمی مسجد سے نوجوان کی لاش برآمد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس نے قتل کئے جانیکا شبہ ظاہر کردیا ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق انڈسٹریل سٹیٹ میں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر کی ٹکر نتیجہ میں کرن موقع پر جاں بحق ہوگئی،ایک زخمی ہوا جسے نشتر منتقل کردیا گیا ہے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی کے مطابق دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک خاتون جاں بحق ، خاوند شدید زخمی اور 8سالہ لڑکابھی شدید زخمی ، ریسکیو1122ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں 177ڈبلیو بی کے رہا ئشی میاں بیوی موٹر سائیکل پرسوار ہو کر جا رہے تھے کہ وی چوک کے قریب مزدا سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں بیوی نا زیہ جاں بحق جبکہ خاوند محمد اقبال شدیدزخمی ہو گیا جبکہ بوریوالہ روڈ اڈا سینچا نوالہ کے قریب ایک 8سالہ لڑکا مد ثر تیز رفتار مو ٹرسائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا جس پر ان زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت اب خطرے سے با ہر بیان کی جا تی ہے۔دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کے مطابق نواحی بستی جمالی کارہائشی مزدوردلدارہوت کا15سالہ بیٹاغلام مرتضیٰ جوکہ ہائی سکول دائرہ دین پناہ میں زیرتعلیم تھاعلی الصبح امتحانی سنٹرہائی سکول صالح والاجانے کیلیئے اپنے دوسرے ساتھی طالب علم محمدثقلین پوڑاکے موٹرسائیکل نمبر6762ایم ایچ کے سی ڈی70پرسوارہوکرجارہے تھے کہ تیزرفتاری کے باعث بے قابوہوکرسامنے آنے والے موٹرسائیکل نمبر5992ایم ایچ کے سی ڈی70ڈرائیورمحمدشفیق نتکانی سے ٹکراگئے۔تصادم کے نتیجہ میں طالب علم غلام مرتضیٰ ہوت سرمیں چوٹ کے باعث موقع پرجاں بحق ہوگیادوسراساتھی ثقلین پوڑااورمحمدشفیق نتکانی کوشدیدزخمی حالت میں آرایچ سی دائرہ دین پناہ لایاگیاتاہم تشویش ناک حالت کے باعث شفیق نتکانی کوتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کے بعدنشترہسپتال ریفرکردیاگیا۔غلام مرتضیٰ کے ورثاء نے اتفاقی حادثہ قراردے کرکاروائی سے انکارکردیاہے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعدنعش ورثاء کے حوالہ کردی جسے نمازجنازہ کے بعدسپردخاک کردیاگیا۔کہروڑ پکا سے تحصیل رپورٹر،سٹی رپورٹر کے مطابق پل ساٹھ ہزارکے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر نوجوان سائیکل سوار بشیر احمد بوہڑسکنہ موضع نصیر دی واہن کچلاگیا اور موقع پر دم توڑ گیا۔ لواحقین نے ٹریکٹر ڈرائیور کو موقع پر معاف کر دیا۔پولیس تھانہ صدر نے قانونی کاروائی مکمل کر لی۔ بھٹہ پور،لنگرسرائے،خان پور بگاشیر سے نمائندہ پاکستان کے مطابق جھنگ روڈ بھٹہ پور مین روڈ پر واقع مسجد میں انیس سالہ نوجوان جس کی بعد میں سیف اللہ ولد محمد حنیف کے نام سے شناخت ہوئی کی لاش دیکھ کر اہلیان علاقہ و نمازیوں نے تھانہ سٹی مظفر گڑھ پولیس کو اطلاع دی کہ مسجد میں نوجوان کی لاش پڑی ہوئی ہے۔ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی مظفر گڑھ ثناء اللہ عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو تحویل میں لے لیا اور لاش کو ایف۔آئی۔ایف کی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفر گڑھ پہنچا دیا۔اس موقع پر ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے اندازے کے مطابق نا معلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر کے لاش کو مسجد میں پھینک کر فرار ہوئے۔مزید تحقیق کے بعد تمام حالات کا پتہ چل جائے گا۔بھٹہ پور کے پورے علاقہ میں عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بتایا جاتا ہے کہ انیس سالہ نوجوان سیف اللہ ولد محمد حنیف کا تعلق ملتان کے علاقہ علی والا سے ہے۔پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -