پاناما کیس،قطری خط کے سوا کوئی ثبوت پیش نہ کرنے پر حکمرانوں کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا:عمران خان

پاناما کیس،قطری خط کے سوا کوئی ثبوت پیش نہ کرنے پر حکمرانوں کا جھوٹ بے نقاب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران خاندان پانامہ کیس میں اب تک قطری خط کے سوا کوئی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کرسکا‘ حکمرانوں کا جھوٹ بے نقاب ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عمران خان نے سینئر قانون دان بابر اعوان سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ اس دوران پانامہ کیس کے علاوہ فاٹا اصلاحات اور دیگر سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان سے گفتگو میں بابر اعوان کا کہناتھا کہ پانامہ کیس میں اہم فیصلے کی پوری توقع ہے، قطری خط کی اہمیت نہیں۔ حکمران خاندان کے وکلاء کو بھی معلوم ہے کہ ان کا کیس مضبوط نہیں ۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ حکمران خاندان عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا ہے اور صرف قطری خط پیش کیا ہے حکمران خاندان کے جھوٹ بے نقاب ہوچکے ہیں۔