محکمہ اوقاف کا سندھ کے مزارات کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ

محکمہ اوقاف کا سندھ کے مزارات کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی )محکمہ اوقاف نے سندھ کے تمام مزارات کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ کو خط کے ذریعے درخواست بھی دے دی۔ چیف ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف سندھ نے محکمہ داخلہ کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہموجودہ صورتحال میں مزارات کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد کردی جائے۔ سانحہ سیہون کے بعد کراچی میں زائرین کے لئے بند کیے گئے 27 مزار تاحال نہیں کھولے جاسکے،شہر میں ساڑھے تین ہزار مزارات موجود ہیں، سب سے بڑی درگاہ عبداللہ شاہ غازی مزار پر زائرین کی آمدورفت جاری ہے۔