چاروں صوبوں میں دہشتگرد حملے منصوبہ بندی کے تحت ہوئے:خواجہ آصف

چاروں صوبوں میں دہشتگرد حملے منصوبہ بندی کے تحت ہوئے:خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میونخ (صباح نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں میں دہشت گردی کا حملہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا ۔ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں پاکستان میں ہونے والے حملوں پر بھی بات کریں گے، افغان صدر سیاسی تجربہ میں کمی کی وجہ سے عالمی فورم پرپاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں ۔نجی ٹی وی سے انٹرویو میں خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ ہمارے چاروں صوبے دہشت گردی کے حملوں کی لپیٹ میں آئے ہیں یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے ۔ میں اس پر روشنی ڈالوں گا کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے اندر گزشتہ ایک ہفتہ سے دہشت گردی کے بار بار واقعات ہو رہے ہیں ۔ افغانستان اور پاکستان کو مل کر یہ معاملہ طے کرنا پڑے گا کہ ان کی سرزمین بھی نہ استعمال ہو ۔ ہم نے گزشتہ اڑھائی سال کے دوران دہشت گردوں سے اپنی سرزمین صاف کی ہے اب وہ افغان سرزمین پر بیٹھ کر ہماری زمین پر حملے کر رہے ہیں ۔