مال روڈ دھماکہ کا سہولت کار30روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

مال روڈ دھماکہ کا سہولت کار30روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مال روڈ پر دھماکہ کرنے والے دہشت گردوں کے سہولت کار انوارالحق کو 30روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی )کی تحویل میں دے دیا ہے ۔دہشت گردوں کے سہولت کار عدالت میں پیش کرنے سے قبل عدالت اوراس کے گردونواح میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھیجس کے بعد ملزم کوپولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مال روڈپر دھماکہ کر کے پولیس افسران اور شہریوں کو شہید کرنے والے دہشت گرد وں کے سہولت کار کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، عدالت میں پیشی کے موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے ،عدالت کے باہر دور دور تک کسی کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی، ملزم کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا، پیشی کے وقت عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم سے اس کے دیگر سہولت کاروں کے بارے میں معلوم کرنا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کا ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد سہولت کار کا 30روز ہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ہے ۔