فضل الرحمان نے 1995ء میں چین کیساتھ سی پیک کا معاہدہ کیا تھا:مولانا قاسیم

فضل الرحمان نے 1995ء میں چین کیساتھ سی پیک کا معاہدہ کیا تھا:مولانا قاسیم

  

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان )قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن نے 1995 میں چین کے ساتھ سی پیک کا معاہدہ کیا تھا۔ پنجاب کی وجہ سے نقشہ تبدیل کرکے روٹ پنجاب کی طرف موڑ دیا ۔نا انصافی بر داشت نہیں کرینگے ۔صوبے کے حقوق کیلئے ہر محاز پر لڑینگے ۔صوبے کی تھری پارٹ حکومت نے انصاف کرکے کرپشن ایک دوسرے کو بحش دیا اور دوسروں پر کرپشن کے حلاف کنٹینر لگارہے ہیں کہ عوام نظریں ان سے ہٹ جائیں ۔ان حیالات کا اظہارجمیعت علماء اسلام کے سابق ایم این اے مولانا قاسم، سابق صوبائی وزیر حافظ احتر علی، سابق ایم پی اے تاج المین جبل ،تحصیل نائب امیر ہدایت اللہ حقانی ،گل ولی حافظ حیدر علی ،تحصیل ناظم امداداللہ شاہ حسین ،افتحار باچہ اور بحت رازق نے پی کے 28یوسی ڈھیری میں حجرہ ملک زمین گل میں ایک بڑے شمولتی جلسے سے حطاب کے دوران کہا ۔انھوں کہا کہ ملک میں اسلام دشمن عناصر سر گرم ہوچکے ہے ۔وہ ہماری تحزیب کو سفر کرنا چاہتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارا ملک جس نظر یے کے تحت ازادہوا اس پر عمل نہیں ہورہا ہیں ۔انگریزوں کے قائم کردہ قانون کی پاسداری کیلئے حکمران ڈٹھے ہوئے ہیں ۔جمیعت علماء اسلام آزادی نظریے کا احترام کر رہی ہے کیونکہ آزادی وطن میں علماء کا خون شامل ہے ہمارا مشن ملک میں اسلام قرآن کے مقدس نظام قائم کیلیئے ایوانوں میں جمیعت علماء اسلام کے علماء کی اہم ضرورت ہے آج ملک میں اسلام دشمن عناصر سرگرم ہوچکے ہیں مدارس کے طلباء کو حراساں اور ڈاڑھی پگڑی کے خلاف عزم کر رکھا ہے لیکن جمیعت علماء اسلام کے علماء انکے ناپاک عزائم کو حاک میں ملاینگیں ملک کو بچانے کیلیئے جمیعت علماء اسلام کے ساتھ دیں اس موقع پر اے این پی کے اہم عہدیداروں نے پارٹی چھوڑ کر جمیعت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کر لی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -