مردان پولیس کا چورہ میں کومبنگ آپریشن ،1 اشتہاری 55 مشتبہ افراد 3 سہولت کار گرفتار

مردان پولیس کا چورہ میں کومبنگ آپریشن ،1 اشتہاری 55 مشتبہ افراد 3 سہولت کار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نامہ نگار)مردان پولیس کا تھانہ چورہ کی حدودمیں کومبنگ آپریشن۔01مجرم اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کے 03 سہولت کاروں سمیت55مشتبہ افراد زیر حراست۔05 ان رجسٹرڈکرایہ دارں کے خلاف مقدمات درج، اسلحہ و منشیات بھی برآمدتفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایت پرایس پی آپریشن عبد الرؤف بابر کی نگرانی میں ڈی ایس پی رورل کامران خان کی قیادت میں پولیس نفری RRF سکواڈ،ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ اور لیڈیز پولیس ،سپیشل برانچ اور ڈی ایس بی مردان نے اس کامیاب سرچ آپریشن میں بھرپورحصہ لیا ۔تھانہ چورہ کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن ہوکر مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگا ئے گئے جس میں01مجرمان اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کے 03سہولت کار سمیت55مشتبہ افراد زیر حراست میں لیا گیا، آپریشن کے دوران300مکانات چیک کئے گئے جس میں 05 غیر رجسٹرڈ کرایہ دارں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ آپریشن کے دوران 02کلاشنکوف،02کالاکوف،06بندوق،07رائفل اور115عدد کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔ منشیات کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے2000 گرام چرس بھی قبضہ پولیس کی گئی ۔پولیس جدید سائنسی آلات کے ذریعے 115 مختلف گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا ڈیٹا چیک کیاجس میں40افراد کو زیر دفعہ 107/151اور15افراد کو زیر دفعہ55/109کے تحت گرفتار کیا گیا