پشاورپولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،21 گرفتار

پشاورپولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،21 گرفتار

  

پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے رورل سرکل کے تھانہ خزانہ کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران 21جرائم پیشہ، مشتبہ و منشیات فروشوں اورسکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر8افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمدکیا گیا۔آپریشن کے دوران 200 گھروں کواور وی وی ایس سم کے ذریعے 50 گاڑیوں کو بھی چیک کی ۔ تفصیلات کے مطابق چیف کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر پشاو ر جناب محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں رورل پولیس نے ایس پی رورل کی نگرانی میں رورل سرکل کے تھانہ خزانہ کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کرتے ہوئے مجرموں کے ٹکانوں پر چھاپے لگائے اور چیکنگ کی گئی ان چھاپوں اور کاروائیوں کے دوران ایک اشتہاری مجرم سمیت 21جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروش،سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر8افراد کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے6 عدد پستول ، 25عدد کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہیں ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -