ڈیرہ،گیس سلنڈر پھٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 30افراد جھلس گئے

ڈیرہ،گیس سلنڈر پھٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 30افراد جھلس گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گلشن کالونی میں محمود عالم محسود کے گھر اچانک گیس سلنڈر کے دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت تیس افراد زخمی ہوگئے ، دھماکے سے گھر کو نقصان ،واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122اور ایس ایچ او کینٹ محمد نواز نے زخمیوں کو ایمرجنسی وارڈ پہنچا دیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں گلشن کالونی میں محمود عالم محسود کے گھر کے کچن میں گیس کا سلنڈر اچانک پھٹ گیا ۔ جس سے زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔ گھر میں موجود خواتین اور بچے بڑی تعداد میں تھے ۔ جس کی وجہ سے تیس خواتین اور بچے زخمی ہوگئے گھر کو شدید نقصان پہنچا ، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122اور ایس ایچ او کینٹ محمد نواز فوراً موقع پر پہنچ گئے اور زخمیو ں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا ۔محمود عالم محسود کے گھر ان کے رشتے دار ایک روز قبل موٹر وے اسلام آباد کے مقام پر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے رشتے دار کی تعزیت کیلئے موجود تھے جس کی وجہ سے گھر میں رش تھا ۔ جونہی رشتے داروں کو واقعہ کی اطلاع ملی تو وہ فوراً ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں کے لئے امدادی سرگرمیاں شروع کردیں ۔
دھماکہ