بونیر ،گیس ہیٹر کے دھماکے میں دو افراد جاں بحق ،دو کمرے ،2 گاڑیوں کو نقصان

بونیر ،گیس ہیٹر کے دھماکے میں دو افراد جاں بحق ،دو کمرے ،2 گاڑیوں کو نقصان

  

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تحصیل کونسل طوطالئی کے نائب ناظم ارشد خان کے حجرہ میں گیس گیزر کے دھماکے میں حجرہ میں موجود دو مزدور افتاب احمد ولد عبدالحق ساکن کس کورونہ گل سید ولد زر شید ساکن طوطالئی موقع پر جان بحق جبکہ کچن سمیت دو کمرے حجرہ گرکر تباہ ہوگیاہے ۔جبکہ ملبہ گرنے سے حجرہ میں کھڑی دو گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچاہے ۔نصف شب کو ہو نے والی دھماکے کی آواز پر مقامی ابادی جمع ہو ئی اور لاشوں کو ملبہ سے نکال کر قریبی سول ہسپتال طوطالئی منتقل کیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے صبح دفنادیا گیا ۔تھانہ طوطالئی سے رابطہ کیا گیا تو محرر نے بتایا کہ سردست حجرہ مالک کی رپورٹ درج کی گئی ہے تاہم ڈی پی او بونیر محمد ارشاد خان ،ڈی ایس پی سرکل محمد نعیم خان ،ایس ایچ او طوطالئی ،پاک ارمی کے جوان اور بی ڈی ایس کے عملے نے جائے وقوعہ کا دورہ کیاہے اور وہاں سے شواہد اکھٹے گئے ہے جسکی بنیاد پر دھماکے کی نوعیت کا تعین کیاجائے گا ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -