اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی پر عمل پیرا ہیں:امیر مقام

اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی پر عمل پیرا ہیں:امیر ...

  

پشاور( سٹاف رپورٹر ) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ خیبرپختونخوامیں بلین ٹریز نے سلمانی ٹوپی پہنی ہوئی ہے اسلئے کسی کونظرنہیںآرہے یا خیبرپختونخواکی اراضی کی بجائے بلین ٹری کامنصوبہ چاندپرلیکرگئے ہیں،ناکامی کے بعدبلین ٹری منصوبہ ختم کرنے کیلئے مشاورت شروع کردی گئی۔انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصرانتشارکے ذریعے عدم استحکام پیداکرناچاہتے ہیں اور بحیثیت انسان دہشت گردی اورانکے سہولت کاروں کیخلاف معاشرے کے ہرفردکو کردار اداکرناہوگااوردہشت گردایسے مذموم عزائم نہ ہمارے حوصلے پست کرسکتی،نہ پاک فوج کے ارادوں کومتزلزل کرسکتے ہیں اورنہ عدلیہ کے کام میں خلل ڈال سکتے ہیں،ہم من حیث القوم دہشت گردی کے ناسورکوجڑ سے اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پشاورپریس کلب میں PML-Q ضلع پشاورکے صدر،سابق امیدوربرائے حلقہPK-7اورممتازسیاسی وسماجی رہنماعظمت خان داؤدزئی کی اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ(ن)کے دیگرقائدین بھی موجودتھے۔وزیراعظم کے مشیرنے کہا کہ آئے روز قرینہ بہ قرینہ دیگرسیاسی جماعتوں سے مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیارکرناوزیراعظم محمدنوازشریف کی سیاسی بصیرت اوروفاقی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا مظہرہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے قافلے شامل ہونیوالے ہمارے لئے کسی اثاثے سے کم نہیں،ہم انہیں قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اورانہیں پارٹی میں باعزت مقام دیاجائیگا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ احتساب کے بلندوبانگ دعوے کرنے والوں کاچہرہ بے نقاب ہوگیا،انکا اپنا احتساب کمیشن قیام سے اب تک رولزکے بنا کام کررہاہے اہلیت کی باتیں کرنیوالوں میں اتنی اہلیت نہ رہی کہ احتساب کمیشن کیلئے قوانین بناسکے یاآئین کے مطابق29دن میں احتساب کمیشن کیلئے ڈائریکٹرجنرل تعینات کرسکے۔انہوں نے کہاکہ 50سال پرانے کیس سے بتنگڑبنانے والے خود3سال پرانے حساب کتاب طلب کرنے پرحواس باختہ ہوگئے اوراداروں کی اختیارات کوچیلنج کرنے لگے کیونکہ حسب معمول خان صاحب کواپنے خلاف فیصلہ سننے کی عادت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے باہرسینہ تاننے والااب حکم امتناعی کوڈھال بناکراس کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں مگرعوام انکے دوہرے معیارسے باخبرہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے اپنے ٹاؤن ٹو کے ناظم فریداللہ خان نے بلین ٹری کی دھجیاں اڑادی ہیں اورکہہ رہے ہیں کہ خان صاحب کے دعوں کے برعکس انکے علاقوں میں ایک درخت تک نہیں لگایاگیابس عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح وبہبودکیلئے بلکہ اس صوبے ،اداروں اورعوام پرتجربے کرنے آئی ہے یہ طالع آزماٹولہ صرف اپنی قسمت آزمارہی ہے جس میں مکمل طورپرناکام ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکے غیورعوام کے مینڈیٹ کاعمران خان نے مذاق اڑایاہے اوروہ خیبرپختونخوا میں اصلاحات لانے کی بجائے تخت پنجاب حاصل کرنے کیلئے اوچے ہتھکنڈوپراترآئے ہیں۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ قرضہ نہ لینے کادعویٰ کرنیوالے اورمیٹروبس کوجنگلہ بس کہنے والے آج اسی میٹربس کیلئے قرضہ لینے کیلئے تیارہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کی منصوبوں کی نقل کرنے نیوالے ایک دن محمدنوازشریف کے مدح سرائی پرمجبورہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس کی آڑمیں عمران خان اورسراج الحق کواپنی پبلسٹی کاموقع ہاتھ آیاہے اورروزانہ سپریم کورٹ کے باہر دھماچوکڑی مچاتے ہیں مگرانکی بے بنیاداورغیرحقیقت پر مبنی باتوں پرعوام کان نہیں دھرتے کیونکہ عوام کی نظریں اقتصادی راہداری پرہیں اور2018تک ملک سے تاریکیوں کے خاتمے پرہیں، خان صاحب کو جن جوانوں نے سپورٹ کیاتھاآج وہ جوان انس سے متنفرہوکرنوازشریف کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی آسمان سے نہیں ٹپکتے بلکہ وہ اپنے سہولت کاروں کی تعاون سے نہتے شہرویوں کونشانہ بنارہے ہیں تاہم انکے سہولت کاروں کوبھی کچلناہوگا۔

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ )وزیراعظم پاکستان کے مشیر انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ حکومت بیرونی ملک پاکستانیوں کے مسائل سے پوری طرح باخبرہے اور ان کو حل کرنے کے لئے سفارتی طورپر جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی ملک کی معیشت مضبوط کرنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ یہی پاکستانی بیرونی ممالک میں سفارتکاری کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں جن کے مسائل حل کرنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ریاض سعودی عرب کے دورے کے موقع پر پاکستان گلوبل کونسل کے مرکزی صدرمیاں نثارعلی سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر پاکستان گلوبل کونسل کے مرکزی صدرمیاں نثارعلی نے وفاقی وزیرکو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور اُن سے درخواست کی کہ سعودی عرب میں پاکستان ایمبسی سکول کے لئے اپنی اراضی لینے اور اس پر جدیدطرزپر بلڈنگ تعمیرکرنے، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کرنے ،سعودی جیلوں میں معمولی مقدمات میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لئے سعودی حکومت سے بات کی جائے۔سعودی عرب میں کام کرنے والے وہ پاکستانی جو زیادہ زخمی ہوں یا بیمارہوں اُن کو اورسیزپاکستانیوں کی فنڈزکی مددسے پاکستان کے بہترین ہسپتالوں میں علاج کی سہولت فراہم کی جائے جبکہ طویل علاج کرانے والے مریضوں کے لئے اورسیزپاکستان فاؤنڈیشن کی مددسے ٹکٹ کا انتظام کیا جائے ۔سعودی عرب سے پی آئی اے کے ذریعے پاکستان لاش لانے کے لئے ڈیڈباڈی کے ساتھ ایک مددگارکو بھی ٹکٹ فری سہولت دی جائے ۔سعودی عرب میں پاکستانیوں کی کثیرتعدادکے باعث سفارتخانے پر دباؤ کے باعث اورپاکستانی کمیونٹی کو سہولت دینے کی خاطروہاں پر ترجمانوں کی تعدادمیں اضافہ کیا جائے ۔سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لئے مشین ریڈیبل پاسپورٹ تیار کئے جائیں ۔پاکستانیوں کے ساتھ سعودی عرب ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ عملہ کی رویہ کو مزیدبہتربنایا جائے اور باالخصوص پشاورایئرپورٹ پر مسافروں کو مزید سہولتیں دی جائیں ۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیر مقام نے پاکستان گلوبل کونسل کے مرکزی صدرمیاں نثارعلی کو تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -