پی ٹی آئی ملک وقوم کے بہتر مستقبل کیلئے کوشاں ہے ،جنید اکبر

پی ٹی آئی ملک وقوم کے بہتر مستقبل کیلئے کوشاں ہے ،جنید اکبر

  

بٹ خیلہ( بیورو رپورٹ )رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے فارسٹ ڈویژن ملاکنڈ کی شجرکاری مہم کے افتتاح اور عوام میں پودوں کی مفت تقسیم کے مو قع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ تحریک انصاف ملک وقوم کے حال اور مستقبل کیلئے بہترین حکمت عملی کے تحت اہم اقدامات کر رہی ہے جس کا واضح ثبوت صو بائی حکومت کی جانب سے مختلف محکموں میں میرٹ کے بل بوتے پر بھرتیاں اور ملازمین کے ریلیف کیلئے اہم فیصلے ہیں جس کے دور رس اثرات سامنے آرہے ہیں انھوں نے کہاکہ دوسری جانب صوبے اور عوام کے بہتر مستقبل کیلئے جنگلات وماحولیات کے تحفظ اور روزگار و سیاحت کے فروغ کیلئے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ جیسے پروگرام کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی انھوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت عوام میں مفت تقسیم کئے جانے والے پودوں کی حفاظت و نگہداشت ہر شہری کی ذمہ داری ہے رکن قومی اسمبلی نے حنیف خان میموریل سپورٹس کمپلیکس تھا نہ میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اراکین ضلع کونسل فضل منان افضل حسین پی ٹی آئی رہنما اکرام اللہ اور سب ڈویژن فارسٹ آفیسر واصل خان بھی موجود تھے جنید اکبر نے کاشتکار وں اور زمیندار وں میں چیڑ کے بیس ہزار پودے مفت تقسیم کئے جبکہ اس مہم کے دوران سپورٹس کمپلیکس میں پانچ سو پودے لگا ئے جائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -