عوام با شعور ہیں ماضی کے حکمرانوں کو دوبارہ نہیں آزمائیں گے :شہرام تراکئی

عوام با شعور ہیں ماضی کے حکمرانوں کو دوبارہ نہیں آزمائیں گے :شہرام تراکئی

  

صوابی ( بیورورپورٹ )پی ٹی آئی کا گراف رو ز برروز بڑھ رہا ہے عوام ماضی کے حکمرانوں کو آزما چکی ہے قوم کے یکجا ہونے کا وقت ہے دہشت گردی سے ملک کو بہت نقصان پہنچا ہے، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی اور ایم این اے عثمان خان ترکئی نے اسماعیلہ میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر یونین کونسل اسماعلیہ 150 خاندانوں نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدراور سینئر صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام سابقہ حکومتوں کی کارکردگی سے بے بخوبی واقف ہے اب عوام ان کے خیالات سے اتفاق نہیں کرتی کیونکہ انہوں نے عوام کیلئے کچھ اقدامات نہیں کئے تھے صرف اپنی جیب گرم کی اور عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا پی ٹی آئی کی حکومت نے عوامی منصوبوں پر بھر پور توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہیں انشاللہ عوام پی ٹی آئی کے منصوبوں سے بھرپورفائدہ اٹھائیں گے اس موقع پر ایم این اے عثمان خان ترکئی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس وقت بے نام دشمن کا سامنا ہے اسلئے قوم کے متحد ہونے کا وقت ہے ہمیں مل کر ملک کو اس گھمبیر صورتحال سے نکالنا ہوگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -