ٹانک ،ایم پی اے محمود احمد دورہ برطانیہ کے بعد وطن واپس

ٹانک ،ایم پی اے محمود احمد دورہ برطانیہ کے بعد وطن واپس

  

ٹانک (نمائندہ خصوصی ) ممبر صوبائی اسمبلی وچےئر مین ڈیڈک کمیٹی محمود احمد خان بیٹنی دورہ برطانیہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق ایم پی اے محمود احمد خان بیٹنی برطانیہ کا پندرہ روز دورہ مکمل کرنے بعدگزشتہ روز اپنے ابائی علاقہ ٹانک پہنچ گئے عمائدین کے مختلف وفود نے انکے دفتر میں ملاقات کی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ ٹانک کے بنیادی مسائل پانی ، گیس ،تعلیم اور صحت سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوامی خدمات کو فرض اولین سمجھتی ہے جس کی ادائیگی میں کسی قسم کی کسر نہیں اٹھائی جائیگی جبکہ انے والادورجے یوائی کا ہے ۔انہوں نے کارکنوں کو متحد رہنے سمیت عوامی مسائل کی نشاندہی کی تاکید کی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -