ڈیرہ میں لاؤڈ سپیکر اوراسلحہ لیکر چانے پر ایک ماہ کیلئے پابندی

ڈیرہ میں لاؤڈ سپیکر اوراسلحہ لیکر چانے پر ایک ماہ کیلئے پابندی

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈپٹی کشمنر ڈیرہ معتصم باللہ شاہ نے ضلع بھر میں تیس روز کیلئے ہر قسم کے اسلحہ لیکر چلنے ، ہوائی فائرنگ اور متنازعہ لیٹیچر اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر دفعہ 144کا نفاذ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ معتصم باللہ شاہ نے ضلع بھر میں تیس روز کیلئے دفعہ 144کا نفاذ کرتے ہوئے ہر قسم کے اسلحہ کو لیکر چلنے ،ہوائی فائرنگ ،پٹاخوں ،متنازعہ مذہبی لیٹیچر اور وڈیوز ،عوامی مقامات پر لاؤڈ سپیکر اور ایمپلی فائر کے استعمال ، موٹرسائیکل کی ون ویلنگ ،کالے شیشوں کے استعمال اور پتنگ کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی ۔.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -