جے یو آئی کی صد سالہ کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس
چارسدہ (بیورو رپورٹ)تنگی میں مدرسے کی بندش اور جے یو آئی کی صد سالہ کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام ضلع چارسدہ کے مجلس عمومی کا اجلاس 23فروری بروز جمعرات 2بجے بمقام ضلعی دفتر جامع دارالادب منعقد ہو گا۔ اس سلسلے میں پارٹی کے ضلعی امیر مولانا ہاشم خان اور ضلعی جنرل سیکرٹری پیر مفتی گوہر علی شاہ نے مجلس عمومی کے ممبران سے اجلاس میں بروقت شرکت کی اپیل کی ہے ۔یاد رہے کہ جے یوآئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری پیر مفتی گوہر علی شاہ کے مدرسے کے بندش کے حوالے سے جے یو آئی کے ضلعی قیادت نے بھر پور احتجاج کی دھمکی دی ہے جس کے بعد ان تیاریوں کیلئے یہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔