سیہون شریف دھماکہ درندگی کی بدترین مثال ہے ،زرین خان گجر

سیہون شریف دھماکہ درندگی کی بدترین مثال ہے ،زرین خان گجر

  

چکدرہ( نمایندہ پاکستان)گجر قومی موومنٹ کے مرکزی صدر الحاج زرین خان گجر نے سیہون شریف میں لال شہبازقلندر کی درگاہ میں خودکش دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے اسے انتہائی غیرانسانی فعل اور درندگی کی بدترین مثال قراردیاہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیاہے کہ دین اسلام امن وآشتی ،سلامتی اور حسن سلوک کادرس دیتاہے اوراس میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ،زرین خان گجر نے مذکورہ دھماکہ میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے انہیں ریلیف کی فراہمی اور اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے اورعوام کی جان ومال کاتحفظ یقینی بنانے کے لئے مؤثراقدامات اٹھانے کامطالبہ کیاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -