ڈیرہ ،ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق ،والدہ زخمی

ڈیرہ ،ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق ،والدہ زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گمل موڑ پر موٹرسائیکل اور ٹریکٹر کے تصادم میں بہن بھائی جاں بحق جبکہ والدہ زخمی ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں بیس سالہ رضوان ولد عبداللہ جان سکنہ سگو اپنے موٹرسائیکل پر اپنی نو سالہ بہن شبانہ بی بی اور والدہ سعدیہ بی بی کے ہمراہ گھر جارہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر نے انکو ٹکر ماردی جس سے رضوان اور اس کی بہن جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی والدہ زخمی ہوگئی صدر پولیس نے متوفی رضوان کے ماموں لطیف الرحمن کی رپورٹ پر اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -