لیاری گینگ وار کے3 ملزمان کے وارنٹ جاری

لیاری گینگ وار کے3 ملزمان کے وارنٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے لیاری گینگ وار کے3 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔ملزم زاہد لاڈلہ اور شفیع شامل ہیں، جبکہ ایک ملزم سکندرعرف سکو رینجرز مقابلے میں قتل ہو چکا ہے ۔عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت پر مقتول ملزم کی رپورٹ پیش کرنے اورمفرور ملزمان کو صورت گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا، ملزمان پر پولیس مقابلہ اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت کیس درج ہیں،