جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت ورکشاپ کا انعقاد

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت ورکشاپ کا انعقاد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی (حلقہ خواتین )کراچی کے تحت الخدمت خواتین کراچی کے دفتر میں ’’باوقار میڈیا ،مضبوط معاشرہ اور حیا ‘‘کے عنوان سے ورک شاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ میں حیا اور پرنٹ میڈیا ،الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے منفی اور مثبت پہلو پرسیر حاصل روشنی ڈالی گئی ۔الخدمت کراچی کی صدر محترمہ منور اخلاص ان کی نائبین ،کارکنان اور خواتین شرکاء نے دلچسپی کا اظہار کیا ورکشاپ کے اختتام پر مہمانوں کے لئے تواضع کا اہتمام کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -