پریس کلب کلچرل کمیٹی اجلاس‘ مادری زبانوں کے عالمی دن پر تقریب کا فیصلہ

پریس کلب کلچرل کمیٹی اجلاس‘ مادری زبانوں کے عالمی دن پر تقریب کا فیصلہ

  

پشاور ( کرائمز رپورٹر)پشاور پریس کلب کی کلچرل کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین عمران یوسف زئی کی صدار ت میں پشاور پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں احتشام الحق طورو، فدا حسین ،سجاد خلیل، عزیزبونیری، خادم علی مجاہد ،اورنگزیب اور فہد شہزادہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں صحافتی برادری کے لئے ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد کی منصوبہ بندی کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 21 فروری کو مادری زبانوں کا عالمی دن منانے کی غرض سے مختلف زبانوں کے سینئر ادیبوں اور دانشوروں کو مدعو کیا جائے تاکہ اس عالمی دن کی مناسبت سے گفتگو کی جاسکے۔ اجلاس میں احتشام الحق طورو کی تجویز پر تین مارچ کو ورلڈ میوزک فریڈم ڈے کے حوالے سے تقریب اور اس کے بعد جشن بہاراں کی مناسبت سے مزاحیہ مشاعرے کے انعقاد کی بھی منظوری دی گئی جس میں مختلف زبانوں کے سینئر شعراء کو مدعو کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مارچ میں بچوں کے سالانہ انتخابات کے بعد ان کی تفریح طبع کے لئے بسنت میلے اور 2 اپریل کو بچوں کی کتابوں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -