تبدیلی کے دعویداروں کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے :محمد ہمایوں خان

تبدیلی کے دعویداروں کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے :محمد ہمایوں خان

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرسابق وزیرخزانہ انجینئرمحمدہمایوں خان نے کہاہے کہ تبدیلی کے نام پرصوبے میں انے والے حکومت تحریک انصاف کے غبارے سے ہوانکل گئی کیونکہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اورعوام کی نظریں صرف اورصرف پاکستان پیپلزپارٹی پرلگی ہوئی ہے ملک میں ائندہ حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی ان خیالات کااظہارہمایوں خان نے گزشتہ روز یونین کونسل میخ بنداوریونین کونسل کرکڑی خارمیں مختلف مقامات پربڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرمختلف سیاسی پارٹیوں کے سینکڑوں کارکنان مستعفی ہوکرپاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے اس موقع پرہمایوں خان نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں کوپیپلزپارٹی کے ٹوپیاں پہنادی گئی انہوں نے کہاکہ گزشتہ انتخابات میں خیبرپختونخواکے عوام نے جذبات کافیصلہ کرکے اپنے اپ پرخودظلم کیاہے کیونکہ تبدیلی کے نام پرووٹ لینے والے صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکاہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی وجہ سے عوام کے مسائل حل ہوناتودرکنار لوگوں کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہواہے ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں کے تعدادمیں غریب لوگ بے روزگارہوچکے ہیں ۔جبکہ حکمران طبقے نے غریب عوام کے طرف کوئی بھی توجہ نہیں دی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ ان سے مستعفی ہوکرپاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے اورشہیدذوالفقارعلی بھٹواوران کے خاندان نے جانوں کے نذرانے دیکرملک کے غریب عوام کوخان خوانین کے ظلم وجبرسے ازادکیاہے اورتبدیلی پاکستان پیپلزپارٹی نے لائی گئی ہے انہوں نے کہاکہ عوام بھی ملک میں ترقی کے راہ کھولنے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے ہاتھ کومضبوط کریں کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی شہداء کی پارٹی ہے اورغریب عوام پراس کاحق ہے کہ وہ ان کوکامیاب کرائیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نئے شامل ہونے والے کارکنوں کوکھبی بھی مایوس نہیں کریں گے اوران کوپارٹی میں اعلیٰ مقام دیں گے کیونکہ کارکن پارٹی کاقیمی سرمایہ ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -