صوبائی حکومت نے تبدیلی کا منشور پس پشت ڈال دیا ،لیاقت شباب

صوبائی حکومت نے تبدیلی کا منشور پس پشت ڈال دیا ،لیاقت شباب

  

نو شہرہ (بیور ورپورٹ )پاکستان پیپلز پارٹی کے صو بائی رہنما سا بق صوبائی وزیر لیاقت شبا ب نے کہا ہے کہ موجود ہ صوبائی حکومت جو تبد یلی کے نام پر ووٹ حاصل کر کے اقتدا ر میں آئی ہے انہو ں نے اپنا تبد یلی والا منشور پس پشت ڈال کر صرف اقتدا ر کے مز ے لوٹنے میں مشغو ل ہو گئی ہے عوام بنیا دی سہولیات کے لئے ترس رہے ہیں اور عمرا ن خان کو صوبہ خیبر پختونخوا کے عوا م سے کوئی غر ض اور سر و کار نہیں بلکہ اس نے پہلے تین سال دھر نے پر اور اب پانامہ لیکس کے پیچھے پڑا ہو ا ہے خیبر پختونخوا کے عوام عمرا ن خان کی تبدیلی کی راہ تکتے رہے انہو ں نے کہا کہ اصل تبد یلی اس ملک میں پاکستان پیپلز پارٹی لاچکی ہے کیو نکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے اس صوبے خیبرپختو نخوا کے نام سے اپنی شنا خت این ایف سی ایوارڈ کی منصفا نہ تقسیم بجلی اور تمباکو رائلٹی دلوا نا تھا جو پیپلز پارٹی کر چکی ہے ان خیالات کااظہار انہو ں نے امان گڑ ھ میں پی کے 14کے جنرل سیکرٹر ی سعید اللہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہ ایک بڑ ے شمولیتی جلسے سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر فضل امین نے عوامی نیشنل پارٹی کے بنیا دی رکنیت سے مستعفی ہوکر جبکہ نو ر اسلام اور ظا ہر نے قومی وطن پارٹی سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جلسے سے پی کے 14کے جنر ل سیکرٹری سعیدا للہ نے بھی خطاب کیا لیاقت شباب نے کہا کہ عمرا ن خان اور نواز شریف دونوں تخت لاہور اور تخت اسلام آبا د کی جنگ لڑ رہے ہیں دونو ں کا مقصد حصول اقتدا ر ہے نہ عمرا ن خان کے پاس خیبر پختو نخوا کے عوام کی فکر ہے اورنہ نواز شریف کے پاس انہو ں نے مزید کہاہے پاکستان پیپلز پارٹی اپنی نوجوان قیادت بلاول بھٹو زردار ی کی قیاد ت میں پور ی طرح متحد ہے اور آئندہ انتخابات میں پی پی پی کے مخا لفین کو اپنے قد کا ٹھ کا اند از ہ ہو جائے گا ۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -