رواں سال ملک بھرمیں ایمرجنسی لاگو ہوسکتی ہے،منظور وسان
سکھر (بیورو رپورٹ) سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں رواں سال ملک بھرمیں ایمرجنسی لاگو ہوسکتی ہے۔ہفتہ کو سکھرمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظوروسان نے کہا کہ حضرت لعل شہبازقلندرکے مزارپرحملہ صرف سندھ پرنہیں بلکہ ملک پرحملہ ہے، مزارپرحملہ ناقص سیکیورٹی کی وجہ سے ہوا، ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔منظوروسان نے کہا کہ چین کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے روکنے کے لیے دہشتگردی کے واقعات کرائے جارہے ہیں جس سے حالات خراب ہو سکیں ،اسٹبلشمنٹ اور سیاستدان ایک دوسرے پرتنقید کرنے کے بجائے دہشت گردوں کے خلاف متحد ہوجائیں ۔ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں رواں سال میں ملک بھرمیں ایمرجنسی لاگو ہوسکتی ہے۔