مزارات کی بندش قبول نہیں ٗ زائرین کیلئے فو ری کھو لے جا ئیں، ثروت اعجاز

مزارات کی بندش قبول نہیں ٗ زائرین کیلئے فو ری کھو لے جا ئیں، ثروت اعجاز

  

راولپنڈی( نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے مزارات اولیاء کی بندش کے حکومتی فیصلے کو مستردکرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاہے کہ اگرحکومت مزاراتِ اولیاء کاتحفظ نہیں کرسکتی تو بتادے، پاکستان سنی تحریک مزارات کی سکیورٹی کے لیے ہزاروں رضاکارپیش کرنے کیلئے ہمہ وقت تیارہے،اولیاء کرام کے مزارات رشدوہدایت کے سرچشمے ہیں، برصغیر میں اسلام صوفیاء کرام و اولیاء کرام کے کردار و تعلیمات سے پھیلا ہے،دہشتگردوں کے بزدلانہ حملوں کو جوازبناکر زائرین کو مزارات پر جانے سے نہیں روکا جاسکتا،تمام مزارات زائرین کیلئے فو ری کھو لے جا ئیں، حکومت مزرات کی تالہ بندی کی بجائے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے،مزارات کی کروڑوں کی آمدن محکمہ اوقاف لیجاتاہے، قوم کو بتایاجائے کہ اس آمدن میں سے مزارات کی سکیورٹی پر کیوں خرچ نہیں کیے جاتے؟ماضی میں مزارات اولیاء پر حملوں کے ملزمان گرفتار ہو جاتے تو سانحہ سیہون شریف نہ ہوتا،دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کا وقت آگیا ہے، دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پنجاب میں کراچی طرزکاآپریشن کیاجائے، پاکستان کا کھانے والے اسمبلیوں میں بیٹھ کر افغانستان اور بھارت سے ہمدردیاں رکھتے ہیں ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ دہشتگرد وں کے سہولت کاروں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے چاہے وہ پارلیمنٹ کے اندرہوں یاپارلیمنٹ کے باہر!دہشگردوں کے سہولت کاروں کو گود میں لے کر امن کی بات کرنے والے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،حکمران اب صرف مذمتی بیانات سے کام نہ چلائیں بلکہ دہشت گردوں کے سیاسی ومذہبی سرپرستوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیاجائے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جرأتمندانہ اقدامات نہ کئے تو مزید سانحات ہوسکتے ہیں،پاکستان سنی تحریک آخری دہشتگرد کے خاتمے تک پاک فوج کا ساتھ دیتی رہے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -