چکوال،چاربہنوں کااکلوتا بھائی پراسرارطورپر جاں بحق ہوگیا

چکوال،چاربہنوں کااکلوتا بھائی پراسرارطورپر جاں بحق ہوگیا

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محلہ سرپاک کے قریب چار بہنوں کا اکلوتا بھائی پراسرار طور پرجاں بحق ہوگیا۔15 سالہ اسفند ندیم کی نعش گھر کے صحن میں پڑی ہوئی تھی۔ والد رکشہ ڈرائیور نے پولیس میں رپورٹ درج کرانے کی بجائے اڑھائی بجے دوپہر نماز جنازہ کا اعلان کر دیا۔ متوفی کے گلے پر نشان بھی تھا ، واقعے کی اطلاع سٹی پولیس کو دی گئی جنہوں نے فوراً نعش قبضے میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کروایا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی اسفند ندیم کی موت کا معمہ حل ہوگا کہ اس نے خود کشی کی ہے یا اس کو قتل کیا گیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -