الخدمت کے تحت 18 افرادمیں 7لاکھ روپے کے بلا سود قرض فراہم
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کم آمدنی والے چھوٹے کارباری یونٹ کے استحکام اور کاروبار میں وسعت کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن سندھ نے مواخات پروگرام کے تحت کندھ کوٹ اور جھڈو میرپورخاص میں بلا سود قرضہ جاتت تقسیم کیئے گئے ۔ ضلع کشمور کے 11اور جھڈو کے 7ہنرمند افراد میں 7لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بے روزگار نوجوانوں اور ہنر مند افراد کو بلا سود قرض کی فراہمی الخدمت کا انقلابی قدم ہے ، بلاسود قرض فراہم کرنے کا مقصد ہنر مند افراد کے کاروبار میں وسعت اور انکی آمدن میں اضافہ کرنا ہے۔مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام الناس پر گہر ے اثرات مرتب کئے ہیں ،ہمیں اندازہ ہے کہ نوجوان موجودہ صورتحال سے پریشان حال ہیں۔ اِسی ضرورت کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن مواخات پروگرام کے ذریعے ہنر مند اور بے روزگار افراد کو چھوٹے کاروبار کے لئے بلا سود قرض فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر اپنے اور اپنے خاندان کی بہتر کفالت اور مذید وسائل وسائل پیدا کر سکیں۔