لوگوں کو ڈرائی کلین کیے جانے پر استعفیٰ دیا،عشرت العباد

لوگوں کو ڈرائی کلین کیے جانے پر استعفیٰ دیا،عشرت العباد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے کراچی کی سیاست سے پردہ اٹھا تے ہوئے اور گورنر سندھ کے عہدے سے استعفی دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے لوگوں کو ڈرائی کلین کیے جانے پر استعفیٰ دیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہا کہ لوگوں کو ڈرائی کلین کرکے پارٹیوں میں شامل کیا گیا، وہ مجرموں کی ڈارئی کلیننگ کے خلاف تھے۔سیاسی اور غیر سیاسی لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن بات نہیں مانی گئی،کرمنل افراد کی ڈرائی کلین میں سیاسی اور غیرسیاسی دونوں عناصر شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی ناکامیوں کی وجہ سے فرسٹریشن کا شکار ہے اور اسی فرسٹریشن میں پارٹی کی قیادت نے انہیں سافٹ ٹارگٹ سمجھ کے پنچنگ بیگ بنالیا۔عشرت العباد خان نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی ایک خاص ایجنڈے کی تحت بنائی گئی،ملکی تاریخ بتاتی ہے کہ کسی خاص ایجنڈے کے تحت بنائی گئی پارٹیاں کامیاب نہیں ہوتی، انہوں نے مزید کہا کمیونٹی تقسیم ہوئی تو کراچی کے حالات بگڑسکتے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -