مسلح افواج پوری طرح ملک کی حفاظت کیلئے تیار ہیں،خلیل ڈار

مسلح افواج پوری طرح ملک کی حفاظت کیلئے تیار ہیں،خلیل ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جنرل آفیسر کمانڈنگ سول ایو یشن خلیل ڈار نے ہفتے کے روزبتایا کہ جب تک افواج پاکستان میں خون دینے والے بہادر مجاہد موجود ہے انشاء اللہ پاکستان کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں اور افواج پاکستان پوری طرح اندرونی اور بیرونی خطرات سے نپٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور شہید کرنل توقیر حیدر جیسے بہادر افسر پاکستان فوج کی شان ہے۔اور ضلع چکوال ویسے بھی شہیدوں ،غازیوں اور بہادروں کی سرزمین ہے وہ گورنمنٹ ہائی سکول بھٹی گوجر کا نام کرنل توقیر حیدر شہید کے نام کرنے کی پروقار تقریب میں خطاب کر رہے تھے اس موقع پر قاسم بیس کے برگیڈیئر منظور ملک ،کرنل سرفراز آصف،برگیڈیئر حامد بشیر،برگیڈیئر وقاص نیازی کے علاوہ شہید کے والد صوبیدار محمد اکرم اور شہید کے بیٹے تیمور حیدر کے علاوہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سے شہید کے چچا برگیڈیئر ریٹائرڈ محمد ضیاء ہیڈ ماسٹر ہائی سکول ہارون مصطفی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید ہاشمی،سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس،چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود کے علاوہ سکول کے تین طلباء نے محمد حارث وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چکوال شاہد یعقوب،چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اے سی لاوہ میاں نذیر احمد بھی موجود تھے۔پنجاب ریجمنٹ کی طرف سے 50ہزار روپے کا چیک سکول کے ہیڈ ماسٹر کو پیش کیا گیا جبکہ جی او سی جنرل خلیل ڈار نے سکول کے تین طلباء میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے۔قبل ازیں جی او سی جنرل خلیل ڈار نے سکول کا نام کرنل توقیر حیدر شاہ کے نام کرنے کے تختی کی بھی نقاب کشائی کی۔بعد ازاں شرکاء نے کرنل توقیر حیدر شہید کی قبر پر حاضری دی اور وہاں پر شہید کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔ آخر میں تمام شرکاء کیلئے پرتکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔