ڈی آئی خان،سیکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں 3دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان،سیکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں 3دہشت گرد ہلاک

  

ڈیرہ اسماعیل خان(آن لائن)ڈیرہ اسماعیل خان میں مڈی روڈ پر سیکورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ،مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے جیسے سنگین جرائم میں مطلوب تھے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکورٹی فورسز نے رات گئے مڈی روڈ پر ٹارگٹڈ کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد مقبول عرف بولی سمیت 3شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات پر کی گئی جس دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ سے تینوں دہشت گردہلاک ہوئے،مقبول عرف بولی ٹارگٹ کلنگ کے 14واقعات میں ملوث تھا جن میں پولیس اہلکاروں پر حملے اور سرکاری تفصیبات کو نشانہ بنانے جیسے اقدامات شامل ہیں اور اس کے سر کی قیمت بھی مقرر تھی تاہم آج اسے سعید اور شفیع اللہ نامی دیگر 2ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا گیا ہے

مزید :

کراچی صفحہ اول -