سی ٹی ڈی کی لیہ میں کارروائی : آج ملتان میں مزارات پرحملوں کا منصوبہ بنانے والے 5دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی کی لیہ میں کارروائی : آج ملتان میں مزارات پرحملوں کا منصوبہ بنانے ...
سی ٹی ڈی کی لیہ میں کارروائی : آج ملتان میں مزارات پرحملوں کا منصوبہ بنانے والے 5دہشتگرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ انسداد دہشت گردی نے لیہ میںکارروائی کرتے ہوئے 5دہشتگردوں کو واصل جہنم کر دیا جو ملتان میں دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

ابتک نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار سے تعلق رکھنے والے 5دہشتگردوں کو مار گرایا جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر لیہ میں کارروائی کی گئی جہاں 7 سے آٹھ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی جو ملتان میں مزارات پر آج بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارکر دہشتگردوں کو ہتھیار ڈالنے کیلئے کہا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی تاہم جوابی فائرنگ سے 5ملزمان مارے گئے جبکہ 2 دہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار سے تھاجن کے قبضے سے 4 ہینڈ گرینڈ،1رائفل اور 2 پستول برآمد ہوئے۔

مزید :

لیّہ -اہم خبریں -