ورلڈ ٹریڈ سینٹرپر حملے کے الزام میں گرفتارمصری معلم شیخ عمر عبدالرحمان امریکی جیل میں انتقال کرگئے

ورلڈ ٹریڈ سینٹرپر حملے کے الزام میں گرفتارمصری معلم شیخ عمر عبدالرحمان ...
ورلڈ ٹریڈ سینٹرپر حملے کے الزام میں گرفتارمصری معلم شیخ عمر عبدالرحمان امریکی جیل میں انتقال کرگئے

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )مصر کے نابینا معلم شیخ عمرعبدالرحمان امریکی جیل میں انتقال کر گئے ، وہ 1993ءمیں ورلڈ ٹریڈ سینٹرپر دھماکے کا الزام میں گرفتار تھے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عمر عبدالرحمان مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 40 منٹ پر انتقال کرگئے۔ وہ ذیابیطس اور دیگر امراض کے باعث علیل اور جیل میں زیر علاج تھے۔ان کی عمر 78برس تھی ۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

عمر عبدالرحمان کو1993ءمیں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے باہر کار بم دھماکے اور دیگر جگہوں پر دہشتگردی کا منصوبہ بنانے کا الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا جس پر عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنائی ۔ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے باہر26فروری کو ہونیوالے دھماکے میں 6افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔عمر کے ساتھ دیگر افراد کو اس سازش کے الزام میں سزائیں سنائی گئی تھیں۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -