کوئٹہ گلیڈی ایٹر رفائنل میں پہنچی تو لاہور جانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا : سابق کرکٹر ووین رچرڈ
شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سر کا خطاب پانے والے ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ ووین رچرڈ نے کہا ہے کہ اگر انکی پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچی تو انہیں سکواڈ کے ہمراہ لاہور جانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا ۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن اسے نکھارنے کے لیے پلیئرز کو تسلسل سے ملکی میدانوں پر بھی کھیلنے کے مواقع ملنا چاہئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ بڑ ے افسوس کی بات ہے پی سی بی کو ہوم سیریز بھی نیوٹرل وینیو پر کرانا پڑ رہی ہے تاہم پاکستان سپر لیگ کا لاہور میں فائنل تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو سکتا ہے اور میری خواہش ہے کہ مستقبل میں ایسی فضاءقائم ہو جائے کہ میزبان کرکٹرز کو بین الاقوامی میچز ہوم کراﺅڈ کے سامنے کارکردگی دکھانے کا موقع مل سکے ۔
شہرہ آفاق ویسٹ انڈین کرکٹر ویوین رچرڈز نے کہا ہے کہ میری پاکستان کے ساتھ بڑی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں، ماضی میں جب بھی وہاں کا ٹور کیا بہت پیار ملا، کراچی، لاہور، فیصل آباد اور ملتان سے لے کر پشاور تک میچز کھیلنے کے لیے جاتے رہے ہیں۔” کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل میں پہنچی تو مجھے اسکواڈ کے ہمراہ لاہور جانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا“۔
TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
ویوین رچرڈز نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بارے میں کہا کہ بہتر ہے ابتدا میں ہی مسائل سامنے آگئے، اب ایونٹ کو صاف شفاف میں انداز میں آگے بڑھانے میں آسانی ہوگی۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد میں صلاحیتیں موجود اور وہ سیکھنے کا جذبہ بھی رکھتے ہیں، میری خواہش ہے کہ پاکستانی ٹیم میں واپس آکر اپنے ٹیلنٹ سے انصاف کریں جبکہ انہوں نے سرفراز احمد کو ایک مکمل کپتان قرار دیتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔