پشاور میں موٹر وے پر اسلحہ دکھانے اور کار بھگانے کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا

پشاور میں موٹر وے پر اسلحہ دکھانے اور کار بھگانے کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا
پشاور میں موٹر وے پر اسلحہ دکھانے اور کار بھگانے کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور میں موٹر وے پر اسلحہ دکھانے اور کار بھگانے کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا،ایک ملزم پشاور میں گرفتار جبکہ دومردان میں پکڑے گئے ۔

پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ ، آرمی چیف آپریشز کی مانیٹرنگ کریں گے

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ٹول پلازہ کے قریب موٹر وے پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گاڑی کے قریب دیکھا جس کے ہاتھ میں پستول تھا ۔اس پر موٹر وے پولیس نے اس مشکوک شخص کے قریب جا کر گاڑی کا سائرن بجا یاجس پر تین ملزمانگ گاڑی میںفرار ہو گئے۔ ٹول پلازا پر موٹروے پولیس نے گاڑی جس کا نمبرسی اے116ہے، کو رکنے کا اشارہ کیا تھا جس پر مشکوک گاڑی میں سوار نامعلوم افراد صوابی کی طرف فرار ہوگئے تھے۔موٹر وے پولیس نے گاڑی نہ روکنے پر مشکوک گاڑی پر فائرنگ بھی کی تھی اور اس کا تعاقب شروع کردیا۔مراٹھی انٹرچینج کے قریب گاڑی سے نکل کر ایک شخص نے موٹر وے پولیس پر پستول تان لی تھی ،اس دوران گاڑی میں سوار دوسرا شخص اورخاتون پشاورکی طرف فرار ہوگئے۔گرفتار شخص کاشف کو پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔بعد ازاں مشکوک گاڑی میں فرار ہونے والے ایک مرد اور خاتون کو طورو کے مقام پر پکڑلیا گیا۔ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق پولیس نے مشکوک کارکوطوروکے مقام پرپکڑلیا اور مشکوک کارمیں سوارلڑکا اورلڑکوگرفتار کرلیا۔

مزید :

پشاور -اہم خبریں -