دہشتگردوں کیخلاف پاکستان سے ملنے والی فہرست پر کام کرنے کو تیار ہیں : افغان آرمی چیف

دہشتگردوں کیخلاف پاکستان سے ملنے والی فہرست پر کام کرنے کو تیار ہیں : افغان ...
دہشتگردوں کیخلاف پاکستان سے ملنے والی فہرست پر کام کرنے کو تیار ہیں : افغان آرمی چیف

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغان آرمی چیف جنرل قدم شاہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف پاکستان سے ملنے والی فہرست پر کام کرنے کو تیار ہیں ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان آرمی چیف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ انہیں پاکستان کے علاوہ دوسرے ذرائع سے بھی دہشتگردوں کی فہرست ملی ہے اور وہ اس فہرست پر پوری قوت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں ۔

 آج ملتان میں مزارات پر دہشتگردی کا منصوبہ بنانے والے 5دہشتگرد ہلاک

جنرل قدم شاہ نے کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردوں کی سرگرمیاں روکنے کیلئے کوشاں ہیں تاہم دہشت گردوں کی فہرست پر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر مزید معلومات کا تبادلہ بھی کریں گے۔

افغان آرمی چیف نے مزید کہا کہ افغانستان نے پاکستان کو بھی دہشت گردوں کی فہرست اور شواہد مہیا کیے ہیں جبکہ پاکستان سے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی امید کرتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -