روانڈا کی خاتون کرکٹر نے 26گھنٹے بیٹنگ کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

روانڈا کی خاتون کرکٹر نے 26گھنٹے بیٹنگ کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا
روانڈا کی خاتون کرکٹر نے 26گھنٹے بیٹنگ کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

  

کیگالی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) روانڈا کی خاتون کرکٹر نے مسلسل 26گھنٹے بیٹنگ کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق روانڈا کی کرکٹر کیتھی اواما ہورونے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ ریزنگ مہم کے دوران 2 چار نہیں بلکہ پورے 26گھنٹے بیٹنگ کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنانام درج کر الیا۔ وہ گزشتہ 1سال کے دوران کرکٹ ریکارڈ بنانے والی دوسری روانڈین ہیںجو اتنی دیر تک بیٹنگ کرنے والی وہ دنیا کی واحد خاتون بنیں۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

خاتون کھلاڑی نے بیٹنگ کا آغاز صبح 8 بجے کیا، ان کا مقصد روانڈا میں زیر تعمیر پہلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے لیے فنڈز جمع کرنا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ مئی میں قومی مینز ٹیم کے کپتان ایرک ڈوسنگیزمانا نے نیٹس میں 51 گھنٹے تک بیٹنگ کر کے اسی سٹیڈیم کے لیے 10لاکھ ڈالر کی رقم جمع کیے تھے۔

مزید :

کھیل -