شہری ہو جائیں تیار ، آج سے پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے کی امید ہے : محکمہ موسمیات

شہری ہو جائیں تیار ، آج سے پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے کی ...
شہری ہو جائیں تیار ، آج سے پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے کی امید ہے : محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے آج خیبر پختونخوا ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان ،مالاکنڈ اورہزارہ ڈویژن میں موسلا دھار بارش کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)میں کہیں کہیں بارش اور مری ، گلیات کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات محمد ایاز کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اور بالائی پنجاب( راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن) میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ خیبرپختونخوا: دیر 54، مالم جبہ 47، پٹن44 کالام29، چترال28،پاراچنار23 ،میرکھانی21، لوہردیر19، بالاکوٹ 17، سیدوشریف12، دروش 09، کاکول06 ، بلوچستان: کوئٹہ08(سمنگلی 15، پی بی او 08)،کشمیر: گڑھی دوپٹہ، مظفرآباد08، راولاکوٹ06، کوٹلی 01، پنجاب: مری، منگلہ 02، گلگت بلتستان: سکردو07،استور، بگروٹ03میٹر بارش، جبکہ کالام میں 05 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت:پاراچنار منفی 06، گوپس،کالام منفی01، سکردو، مالم جبہ میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -