تشدد کا شکار خاتون 5 بچے فروخت کرنے سیشن کورٹ پہنچ گئی

تشدد کا شکار خاتون 5 بچے فروخت کرنے سیشن کورٹ پہنچ گئی
تشدد کا شکار خاتون 5 بچے فروخت کرنے سیشن کورٹ پہنچ گئی

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں شوہر کے تشدد کا شکار خاتون اپنے 5 کمسن بچے فروخت کرنے سیشن کورٹ پہنچ گئی، سیشن جج کے نوٹس لینے پر ایڈیشنل سیشن جج نے تھانہ اروپ کے ایس ایچ او کو خاتون کی داد رسی کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ علاقہ اعوان چوک کی رہائشی خالدہ بی بی 5 کمسن بچوں کے ہمراہ ”بچے برائے فروخت“ کا پوسٹر اٹھا کر سیشن جج محمد عبدالناصر کی عدالت کے باہر پہنچی اور شوہر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست دائر کی۔ خاتون کے بچوں میں 10 سالہ بشیر، 9 سالہ ندیم، 8 سالہ مدثر، 6 سالہ میرب اور 3 سالہ عالیان شامل ہیں۔ خاتون نے الزام لگایا کہ ساڑھے 12 بجے رات اس کے شوہر نے کسی وجہ کے بغیر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور چھری سے قتل کرنے کی کوشش کی تاہم اس کی چیخ و پکار پر اہل محلہ نے پہنچ کر اس کی جان بخشی کروائی، شوہر نے صبح ہوتے ہی اسے بچوں سمیت دھکے مار کر گھر سے نکال دیا۔

ورلڈ ٹریڈ سینٹرپر حملے کے الزام میں گرفتارمصری معلم شیخ عمر عبدالرحمان امریکی جیل میں انتقال کرگئے

مزید :

گوجرانوالہ -