فیس بک پر 7 ماہ کی تنخواہ مانگنے والا پولیس اہلکار گرفتار

فیس بک پر 7 ماہ کی تنخواہ مانگنے والا پولیس اہلکار گرفتار
فیس بک پر 7 ماہ کی تنخواہ مانگنے والا پولیس اہلکار گرفتار

  

بہاولپور (ویب ڈیسک) فیس بک پر سات ماہ کی تنخواہ مانگنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا آر پی او ادریس احمد کی ہدایت پر کانسٹیبل دین محمد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دین محمد پر ساتھی اہلکار سے اسلحہ چھیننے کا الزام ہے۔ اکائونٹنٹ کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ دین محمد کو تھانہ سول لائن پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ کانسٹیبل دین محمد نے ڈی ایس پی پر تشدد کرنے کا الزام لگایا تھا اس حوالے سے ڈی ایس پی خواجہ ضمیر نے کہا میں نے یا کسی اہلکار نے دین محمد پر تشدد نہیں کیا۔ دین محمد بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال اور جنرل ہسپتال میں زیر علاج رہا۔ دین محمد 2007ءمیں خودکشی کی کوشش بھی کر چکا ہے۔

ائیرپورٹ پر 2 خواتین کے سامان سے 5 کلو وزنی ایسی شرمناک چیز برآمد کہ دیکھ کر کسٹم اہلکاروں کے بھی چہرے لال ہوگئے

مزید :

بہاول پور -