کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،11دہشت گرد ہلاک

کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،11دہشت گرد ہلاک
کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،11دہشت گرد ہلاک

  

کرم ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے کرم ایجنسی میں کارروائیاں کر کے 11دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقوں سپر کوٹ اور پارا چمکنی میں دہشت گرد افغانستان سے پاکستان کی سرحدی حدود میں داخل ہو رہے تھے کہ سیکیورٹی فورسز نے ان پر حملہ کردیا ،اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی تاہم سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 11دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران دو سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے تھا جو افغانستان سے کرم ایجنسی داخل ہو ر ہے تھے ۔

دہشتگردوں کیخلاف پاکستان سے ملنے والی فہرست پر کام کرنے کو تیار ہیں : افغان آرمی چیف

مزید :

کرّم -اہم خبریں -