وزیر اعلیٰ پنجاب سے کور کمانڈرلاہور کی ملاقات ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوج اور پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت

وزیر اعلیٰ پنجاب سے کور کمانڈرلاہور کی ملاقات ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوج ...
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کور کمانڈرلاہور کی ملاقات ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوج اور پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ملاقات کی لاہور مٰں شہداءکے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرا علیٰ پنجاب اور کور کمانڈر لاہور نے اہم ملاقات کی اور لاہور میںدہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وزیر اعلیٰ شہبازشریف اور کورکمانڈر لاہورنے دہشگردی کیخلاف جنگ مین فوج اور پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔

دہشتگردوں کیخلاف پاکستان سے ملنے والی فہرست پر کام کرنے کو تیار ہیں : افغان آرمی چیف

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور اپنا آج ملک و قوم کے کل کیلئے قربان کرنے والے پوری قوم کے ہیرو ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو شہداءکی قربانیوں پر ناز ہے اور ان کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی تاہم پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے سب اپنا بھرپور کردار ادا کریں .

مزید :

لاہور -