روسی صدر کی پاکستان میں حالیہ بم دھماکوں کی شدید مذمت، دہشت گردی کے خلاف دونوں ممالک کے مابین تعاون قائم کرنے پرآمادگی کا اظہار

روسی صدر کی پاکستان میں حالیہ بم دھماکوں کی شدید مذمت، دہشت گردی کے خلاف ...
روسی صدر کی پاکستان میں حالیہ بم دھماکوں کی شدید مذمت، دہشت گردی کے خلاف دونوں ممالک کے مابین تعاون قائم کرنے پرآمادگی کا اظہار

  

ماسکو (ڈی این ڈی)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون قائم کرنے پر آمادگی کا اعادہ کیا ہے۔

صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف کے نام تعزیتی پیغام میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے گزشتہ روز سیہون شریف میں صوفی بزرگ لال شہباز قلندر کے مزار پرخود کش حملے سمیت پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور بم دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ولادی میر پیوٹن نے اپنے پیغام میں روس اور پاکستان کے درمیان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے تعاون قائم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مزید :

بین الاقوامی -