بھارتی بولر ظہیر خان اور اداکارہ ساگریکا کی دوستی جلد شادی میں تبدیل ہونے کا امکان

بھارتی بولر ظہیر خان اور اداکارہ ساگریکا کی دوستی جلد شادی میں تبدیل ہونے کا ...
بھارتی بولر ظہیر خان اور اداکارہ ساگریکا کی دوستی جلد شادی میں تبدیل ہونے کا امکان

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق بھارتی فاسٹ بولر ظہیر خان اور اداکارہ ساگریکا کی شادی کی اطلاعات سوشل میڈیا پر زور پکڑ گئیں ، دونوں کو یوراج سنگھ کی شادی میں ایک ساتھ دیکھ کر دوستوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ظہیر خان اور بالی ووڈ اداکارہ ساگریکا گھاٹگے کے درمیان سالوں پر محیط دوستی مزید مضبوط ہو گئی اور اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں بہت جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے ۔ دونوں بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ اور ہیزل کیچ کی شادی میں ایک ساتھ نظر آئے ۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

دونوں کو ایک ساتھ خوش دیکھ کر ظہیر خان کے دوستوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنے پیغامات میں جوڑی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے جسے دیکھ کر باآسانی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں نے ایک دوسری سے شادی کے بارے میں اپنے دوستوں کو آگاہ کر رکھا ہے ۔

مزید :

کھیل -