جاپانی خاتون دوست کو شادی کیلئے لاہور بلا کر فراڈ کرنے والا گرفتار

جاپانی خاتون دوست کو شادی کیلئے لاہور بلا کر فراڈ کرنے والا گرفتار
جاپانی خاتون دوست کو شادی کیلئے لاہور بلا کر فراڈ کرنے والا گرفتار

  

لاہور (ویب ڈیسک)فیس بک کے ذریعے دوستی کرنے کے بعد جاپانی خاتون دوست کو شادی کے لئے لاہوربلا کر فراڈ کرنے والے کو گرفتار کرلیاگیا۔ 51 سالہ جاپانی خاتون یوشی کو بحریہ ٹاﺅن کے 35 سالہ ماجد حسین نے دو دن بعد ہی گھر سے نکال دیا۔ ذرائع کے مطابق شادی کی خاطر یوشی نے اسلام بی قبول کیا۔ اپنا اسلامی نام خیرالنساءرکھ لیا۔ دھوکے بازی کے بعد خیرالنساءنے جاپانی سفارتخانے اور پولیس سے مدد مانگ لی۔ پولیس نے ماجد حسین کو حراست میں لے کر ہتھیائی رقم اور قیمتی موبائل نکلوا کر جاپانی خاتون کے حوالے کردیا۔

سیہون دھماکہ ،سندھ پولیس کو اہم کامیابی مل گئی ،دو سہولت کار گرفتار

مزید :

لاہور -