آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ :بھارت نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ :بھارت نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دیدی
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ :بھارت نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

  

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں بھارت نے پاکستان کے آسان ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 7وکٹوں سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ک2017 ء کے اہم میچ میں پاکستان کو شکست دیدی ، پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے صرف 67رنز بنائے اور پوری ٹیم آﺅٹ ہو گئی ،پاکستان کی جانب سے صرف 2کھلاڑی ہی ڈبل فگر میں داخل ہو سکیں تاہم بھارت نے اس آسان ہدف کو 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا اور 22ویں اوور کے دوران ہی میچ کا فیصلہ ہو گیا ۔بھارت کی جانب سے دپتی شرمانے 29رنز کی اننگز کھیلی۔

قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی 32سال کے ہوگئے

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر19 اوربسمہ معروف 13 رنز بنا کرنمایاں رہیں تاہم ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔بھارت کی ایکتا نے 10 اوورزمیں 8 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے بھارت 8 اورجنوبی افریقا 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی میگا ایونٹ کے فائنل میں جگہ بناچکے ہیں۔ بھارت سے شکست کے باوجود بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان کا میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرنا یقینی ہے۔ بنگلہ دیش سے کم مارجن سے ہار کر سری لنکا بھی ورلڈکپ میں پہنچ سکتا ہے۔ بنگلہ دیش کوآ گے بڑھنے کیلئے سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔

مزید :

کھیل -