پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور سے 3جعلی فوڈ انسپکٹر گرفتار کر لیے، مقدمہ درج
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور سے 3جعلی فوڈ انسپکٹر پکڑ لیے۔
ابتک نیوز کے مطابق پنجاب فو ڈ اتھارٹی کے ویجلنس سیل نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی فوڈ انسپکٹروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ ملزمان خود کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا افسر ظاہر کر کے لوگوں سے پیسے بٹورتے تھے تاہم ویجلنس سیل نے ریکی کرکے تینوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور تھانہ گوالمنڈی پولیس کے حوالے کر دیا جہاں انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
ترجمان ویجلنس سیل کا کہنا ہے کہ عدنان احمد اور اس کے ساتھی خود کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا افسر ظاہر کرکے لوگوں سے پیسے وصول کرتے تھے۔